ہری پور (نمائندہ جنگ) پولیس نے ایک کارروائی میں وطن دشمن شخص کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سعید کو اطلاع ملی کہ مکھن کالونی کے رہائشی شخص نے گھر کی دیوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لکھا ہوا ہے اور ہندوستان کے حق میں نعرہ بازی کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساجد شاہ ولد برکت شاہ سکنہ چڑہونہ ناڑہ امازئی حال مکھن کالونی کو زیر دفعہ 505کے تحت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔