کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی اوردیگر رہنمائوں ،عبید اللہ کاکڑ، حاجی امیرمحمد اچکزئی، اکبر اچکزئی ، حبیب اللہ، ولی محمد ہوتک نے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے ان رہنمائوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ دس دکانوں کے لئے ایک کچرہ دان رکھا جائے گا اور ہر روڈ پر دکانداروں کیلئے مختلف فاصلوں پر پانی کے نلکے بھی نصب کئے جائیں گے لہذا ان نلکوں کے سلسلے میں واسا کو جلد احکامات بھی جاری کئے جائیں اس موقع پر امر الدین آغا نے کہا کہ اگر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جیسے مخلص افسران صوبے میں موجود رہے تو بلوچستان کی پسماندگی جلد دور ہو جائے گی بیان میں چیئرمین نے کہا کہ گودار کے تاجروں کے مسائل حل کئے اور حکومت ان کیلئے مراعات کا اعلان کرے ۔