• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، گٹکا اور مین پوری کیخلاف کارروائی کی رپورٹ پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گٹکا اور مین پوری کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران فیلڈ اسٹاف کو کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کےرو برو پیرکو سندھ بھر میں گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت میں گٹکا اور مین پوری مافیا کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی کی گئی ہے چھ ماہ سے اس مافیا کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اگر چھ ماہ سے کارروائیاں ہورہی ہیں تو گٹکے کی تیاری اور مین پوری کی فروخت اب تک ختم کیوں نہیں ہوئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گٹکا اور مین پوری کی اسمگلنگ بلوچستان سے ہورہی ہے عدالت نے فیلڈ اسٹاف کو گٹکے اور مین پوری فروخت کرنے والوں کیخلاف مزید کارروا ئیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے تمام عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی طلب کرلیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین