• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کے تعاون سے دنیاکی ٹاپ 25 معاشی قوتوں میں شامل ہوگا،احسن اقبال

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہوا ہے،پاکستان چین کے تعاون سے دنیاکی ٹاپ25 معاشی قوتوں میں شامل ہوگا،ہم گزشتہ چار سالوں میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آئے اور مزید 3ہزار شامل ہورہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جوہرٹائون میں چینی زرعی کمپنی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ چین سے ہمارا تعلق مزید مضبوط ہورہا ہے اورسی پیک دنیا میں ترقی کے نئے افق کھول رہا ہے۔ دنیا کو اس وقت جن سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان میں معیشت کی بدحالی بھی شامل ہے۔ آج اس بات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ قرضے لینے کی بجائے تجارت کو فروغ دیا جائے ۔ 
تازہ ترین