وادی کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
کوئٹہ میں دسمبر کے مہینےمیں 10 سال اور قلات میں 31 سال کےبعد اتنی شدت کی سردی پڑی ہے ،آئندہ ایک سے دو روزمیں تینوں اضلاع میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
وادی کوئٹہ اورقلات سمیت شمالی اور وسطی بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، ٹھنڈےٹھار کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ قلات میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں دسمبر کےمہینے میں تقریبا10سال کےعرصہ کےبعددرجہ حرارت منفی 10ڈگری تک گراہے جبکہ قلات میں آج ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 13دسمبر1986ء کے بعد ماہِ دسمبر میں سب سےکم درجہ حرارت ہے۔
زیارت بھی سردی کی دوڑ میں کچھ پیچھے نہیں، وہاں بھی آج کم سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری تک گر گیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹرموسمیات ڈاکٹرعظمت حیات کےمطابق آئندہ چندروزمیں سردی کی شدت برقراررہنےکاامکان ہے، کوئٹہ ،زیارت اورقلات میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید گرسکتاہے۔
اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقےبھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم ایک ہفتے کےبعد سردی کی شدت میں کمی آنےکاامکان ہے،کوئٹہ میں 21اور22دسمبرکوہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔