• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کرنا برطانوی حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔اگر خدانخواستہ بھارتی اشتعال انگیزی اور کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کی وجہ سے دونوں ایٹمی ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی آگ بھڑک اٹھی تو اس کے شعلوں سے دوسرے ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔ خطرہ ہے کہ جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔منصورہ میں برطانوی حکومت کے سیاسی امور کے مشیر میڈلٹن اور انٹرنل سیاسی ٹیم کے سربراہ سٹیفن ہل پر مشتمل 2رکنی وفد نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز بھی موجودتھے ۔ برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ، خطے پر تباہ کن جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے ۔
تازہ ترین