اسلام آباد/لندن (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے پہنچ گئے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیراعظم منگل کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ دوحا، لندن کیلئے روانہ ہوئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگر نے نوازشریف کورخصت کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی تھی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف 5روزہ دورے پر لندن جائیں گے جہاں پر وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری اور صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔