• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر اور فورٹ عباس کے درمیان ریلوے کی کمرشل اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نے بہاولنگر اور فورٹ عباس کے درمیان کھچی والاسٹیشن کے قریب کمرشل اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ علاقہ کے بااثر افراد نے ریلوے کی قیمتی کمرشل اراضی پر قبضہ کرکے وہاں پختہ تعمیرات جن میں دکانیں بھی شامل ہیں تعمیر کرلی ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس ریلوے ملتان علی محمد آفریدی نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریلوے حکام کو مذکورہ اراضی فوری طورپر واگذار کرانے کےاحکامات جاری کئے ہیں ،علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے نے صورت حال کے حوالے سے اعلیٰ ریلوے حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے ،آپریشن آئندہ 24گھنٹے میں متوقع ہے ۔
تازہ ترین