• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک روٹ پر گوادر طرز کی طرح 6ہسپتال بنائے جائینگے،چائنیز ریڈ کراس

کوئٹہ(صباح نیوز)چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وسیکرٹری جنرل سن شاپنگMR. SUN Shuopeng نے کہاہے کہ گوادر میں بنائے جانیوالے جدید آلات سے مزین ہسپتال کے طرز پر بلوچستان میں مزید 6ہسپتال سینٹرز بنائے جائینگے بلکہ سی پیک روٹ پر مزید اسی طرز کے ہسپتال بنانے کے منصوبے پر بھی غور کیاجارہاہے،گوادر میں بنائے جانیوالے سینٹر سے وہاں کے مقامی افراد کو صحت کی سہولیات میسر آرہی ہیں ہم 2سال کے بعد یہاں بنائے جانیوالے سینٹرز کے انتظامی امور پاکستان ریڈکریسنٹ کے سپرد کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہلال احمر پاکستان کے کوئٹہ دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان ریڈکریسنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرسعید الہٰی ،بلوچستان کے چیئرمین سردار فاضل درانی ،سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشکے ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل اینڈ ڈائریکٹر ڈیزاسٹرریلیف اینڈمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ MR.FUyang ،چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے فنانشل اسسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر MS LIU Jinlanودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ اور چین ریڈ کراس فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر بلوچستان کے علاقے گوادر میں ایمرجنسی ہسپتال تعمیر کرچکے ہیں جس کا مقصد گوادر کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے 7ماہ قبل مذکورہ ایمر جنسی ہسپتال میں چین سے سامان منتقل کردیاگیا ہے بلکہ مذکورہ ہسپتال میں چین کے طبی عملے کے ساتھ مقامی افراد کو بھی تعینات کیاگیاہے تاکہ چین کے طبی عملے اور مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کی بات سمجھنے میں آسانی پیدا ہو ا ،اس موقع پر پاکستان ریڈکریسنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرسعید الہٰی نے کہاکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ واحد تنظیم ہے جس نے گوادرمیں چین ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر گوادر میں ایمرجنسی ہسپتال بنایاہے جس کی تعمیر انتہائی کم عرصے میں مکمل کی گئی ہے اس جنسی ہسپتال میں مقامی لوگوں کے علاوہ چین سے ڈاکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو اس وقت مکمل طور پر فعال ہے ۔
تازہ ترین