• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون پوری قوم کا مسئلہ ہے، چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ خصو صی)سلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کسی ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کر رہے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کی ماڈل ٹائون میں قتل عام کے بارے میں رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلہ کے بعد دونوں رہنمائوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین نے سانحہ پر ڈاکٹر طاہر القادری کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین