سکھر (بیورو رپورٹ) ہنگورجہ کی رہائشی مسماۃ وزیراں نے پولیس کی زیادتی کیخلاف اپنے بھائی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ہنگورجہ پولیس نے 10دن قبل میرے بیٹے عمران کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے،انہوں نے پولیس کے بالا افسران سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر بیٹے کو رہائی دلواکر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔