• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے، شہریوں کی مری روڈ پر دھرنے کی دھمکی

راولپنڈی (شاہد سلطان،نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں قدرتی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز ظفرالحق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب اور ایس این جی پی ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر شہریوں کو یہ بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی تو مجبوراً ہم بھی مری روڈ پر دھرنا دے ڈالیں گے، راولپنڈی کے کئی بدقسمت علاقے ایسے بھی ہیں جہاں یہ بنیادی سہولت بالکل دستیاب نہیں ہو رہی بالخصوص اڈیالہ روڈ، دھمیال روڈ، کالج روڈ، گلشن آباد، کہکشاں کالونی، ڈیفنس روڈ، آریہ محلہ ،مبارک لین، مری روڈ، ٹیپو روڈ، سرسید چوک، جہانگیر روڈ، امر پورہ، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگرکے بیشمار علاقوں میں لوگ سلنڈر اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ رہی سہی کسر بڑے بڑے کمپریسر استعمال کئے جانے سے پوری ہو جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں محکمہ گیس کے عملے کی ملی بھگت سے سرعام کمپریسر استعمال کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ آلہ استعمال نہ کیا جائے تو تمام گھروں کو مناسب پریشر کے ساتھ یہ سہولت ملنا شروع ہو جائے گی مگر چونکہ ایس این جی پی ایل انتظامیہ کمپیرسر کا استعمال نہ کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری صرف اشتہارات کی حد تک سمجھتے ہوئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ظفر الحق روڈ پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی ظہیر احمد اعوان نے کہا کہ حکومت گیس لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے محکمہ گیس کے حکام اور حکومتی وزیروں ومشیروں کی فوج میڈیا پر آکر گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کی شدید قلت تشویشناک صورت اختیار چکی ہے، انہوںنے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راولپنڈی کے شہریوں کو گیس لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائے۔
تازہ ترین