• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی ضلع بھر میں پولیس کی کارروائیاں، 2اشتہاری سمیت 11 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

گھوٹکی(نامہ نگار) گھوٹکی پولیس کی ضلع بھر میں کارروائیاں دو اشتہاری سمیت 11 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، ضلع گھوٹکی کے 13 تھانوں کو سولرائزڈ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری سمیت 11 جرائم پیشہ عناصر کو کرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کے ترجمان کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی کے ایس ایچ او عبدالمجید ّآرائیں نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک پستول مسروقہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ہے۔ یارو لوند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری عبدالعزیز بوزدار کو گرفتار کرلیا۔ الغاری پولیس نے کارروائی کے دوران ایک جواری رانجھن پتافی اور خانپور مہر پولیس نے بھی ایک جواری عبدالواحد منگنھار کو کرفتار کرلیا جبکہ تھانہ ڈھرکی پولیس نے ایک ملزم نظیر مشہوری کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تقریق کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلع بھر کی پولیس کی بہتری کے لیے ضلع گھوٹکی کے 13 تھانوں کو سولرائزڈ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 20 تھانوں میں سے 13 تھانوں میں مکمل سولر سسٹم سولر پلیٹیں یو پی ایس اور بیٹری فراہم کردی گئی ہیں جن تھانوں کو سولرائزڈ کیا گیا ہے ان میں تھانہ اے سیکشن گھوٹکی ، بی سیکشن گھوٹکی ، تھانہ سرحد ، تھانہ میرپور ماتھیلو ، تھانہ ڈھرکی ، تھانہ اوباڑو ، تھانہ رہتی ، تھانہ جروار ، تھانہ خانپور مہر ، تھانہ عسطی جیون شاہ اور تھانہ کچو بنڈی ون شامل ہے ۔
تازہ ترین