• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وژن 2025 پر عملدرآمد سے معاشی طاقتوں میں شامل ہو سکتے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن 2025 پر عملدرآمد کر کے پاکستان کا شمار 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو چینی کمپنی ہواوے آئی سی ٹی سکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، 4سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی، ہم چوتھے انڈسٹریل انقلاب کے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جو ملک سائنس کے میدان میں مضبوط نہیں ہوگا وہ ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کا راز امن اور استحکام جیسے عوامل میں کارفرما ہے، آج کا دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دور ہے، پاکستان کا تشخص ان نوجوانوں سے ہے جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتیں ہیں، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مل کر ملک کی حفاظت اور ترقی میں کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت کی حمایت اور سفارتخانے کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے، بعد ازاں وزیر داخلہ نے کامیاب اور منتخب ہونے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سے 7000 طلبا نے مقابلے میں شرکت کی۔مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے 6طلبا منتخب ہوئے ہیں جو چین میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
تازہ ترین