• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد19 ہوگئی

Thatta 19 People Dead In Boat Sink Accident

ٹھٹھہ ساحل کے قریب گزشتہ روز گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد19 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 46 ہوگئی،جاں بحق اورزخمیوں میں بیشتر کا تعلق کراچی سے ہے،آج دوسرے روز بھی لاپتہ افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کا شکار بدقسمت کشتی میں70 سے زائد زائرین سوار تھے،پولیس نے کشتی کے مالک سمیت دو افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز ٹھٹھہ کےساحلی علاقے بوہارو کے قریب الٹنے والی کشتی میں 70 سے زائد زائرین سمندرمیں قائم درگاہ منھہ پٹھانی جارہے تھے لیکن 20 سے 25 افراد کی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی الٹ گئی ۔

افسوس ناک حادثے میں 6 خواتین 5 بچے اور 7 مرد ڈوب کر جاں بحق ہوگئےجن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،47 زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے، 7زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیاگیا ہے،جاں بحق اورزخمیوں میں بیشترکاتعلق کراچی سے ہے۔

جاں بحق 9افرادکی تدفین اچارسالارگوٹھ،گھارواورجنگ شاہی میں کردی گئی ۔ دیگر افراد کی تلاش کے لیے نیوی کے غوطہ خور اور ریسکیو اہلکار آج دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔

تازہ ترین