ٹیکسلا(مانیٹر نگ سیل)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا اور یہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، ہمارا موجودہ بیانیہ الیکشن میں ن لیگ کو شدید نقصان پہنچائے گا،مجھےفوج سے کوئی مسئلہ نہیں،میں نے کوئی عہدہ نہیں لینا، بلاوجہ ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے،عدالت میں کیس میرا نہیں، نوازشریف کا ہے، اگر ایک بینچ سے نا انصافی ہوئی تو پوری عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، ماضی میں دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نے نہیں حکومت نے دی ملک کو بنانا ری پبلک بننے سے روکنا ہےتو یہ باب مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، عمران نے کہا تھا میں شیخ رشید کوچپڑاسی بھی نہ رکھوں لیکن آج کل وہ انکے چپڑاسی بنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ہمارا موجودہ بیانیہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچائے گا، عدالت میں کیس میرا نہیں، نوازشریف کا ہے، اگر ایک بینچ سے نا انصافی ہوئی تو پوری عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میں نے کوئی عہدہ نہیں لینا، بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، یہ پارٹی اور نوازشریف کے فائدے میں ہےمارچ 2016 کے دھرنے میں صرف 2 روز میں معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے اور کوئی سڑک بند نہیں ہوئی۔