اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ہمایوں خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی پر بھی مولانا ضرور رقم بٹوری ہوگی۔ قوم کو بخوبی علم ہے کہ مولانا کرائے کے سیاستدان ہیں۔ جس نے زیادہ کرایا دیا اپنی پارٹی کو اس کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ جنرل مشرف نے بھاری قیمت اداکی تو مولانا نے آمر مشرف کے ایل ایف او کو آئین کا حصہ بنانے میں کوئی تاخیر نہیں کی تھی۔ ہمایوں خان نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتے تھے کیونکہ ماضی میں ہمارے اتحادی رہے ہیں مگر انہوں نے ہمارے احترام کا پاس نہیں رکھا۔