وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کاقبل ازوقت انتخابات کرانےکامطالبہ درست ہے، تحریک انصاف آنےوالےانتخابات میں کسی اتحاد کاحصہ نہیں بنےگی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب اور جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کی قیادت آصف زرداری اور نواز شریف جیسے کرپٹ عناصر کے پاس ہو تو قوم کا اللہ حافظ ہے،اے این پی ،پی پی پی اورن لیگ نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی رٹ بالکل ختم ہوچکی ہے،ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک انتظامی اوراقتصادی مسائل سےدوچارہے۔