آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
5 Member Delegation Of French Parliamentarians Arrived In Pakistan

فرانسیسی پارلیمنٹرینز کا پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ، وفد پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا ۔

فرانس میں پاکستان کے سابق سفیر غالب اقبال کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ فرانسیسی وفدپاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد پہنچا ہے ۔

فرانسیسی پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ وفود کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔

فرانسیسی پارلیمانی وفدمیں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پپونی بھی شامل ہیں جن کا پاک فرانس دوستی میں انتہائی اہم کردار رہا ہے ۔

دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے فرانسیسی ایوان بالا کا تین رکنی وفد بھی پاکستان کا دورہ کر ے گا۔

 واضح رہے کہ فرانسیسی کمپنیاں بڑی تعداد میں پاکستان کی مضبوط مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیںجس میں فرانسیسی کمپنی رینالٹ کی طرف سے کراچی میں 2018 میں جدید ترین کار پلانٹ لگانا شامل ہے ۔

سابق سفیر پاکستان غالب اقبال کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور فرانس کے درمیان ہونے والی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور دوطرفہ تجارت 2016 میںایک اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی حد عبور کر چکی تھی ۔

دوطرفہ تجارت میں تیزی کےلئےبھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت سے پورا فائدہ اٹھایا جا سکے۔  

غالب اقبال نے فرانسیسی حکومت کو باور کرانے کی انتھک کوشش کی کہ فرانس کی تعمیروترقی اور خوشحالی میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے ۔

انہوں نے ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان آرٹ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔   

 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں