لندن (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقات کی۔ ن لیگی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پرغور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔