اسلام کوٹ/مٹھی (نامہ نگاران) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا واضع موقف ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط اور مستحکم ہو، عمران اپنی سیاست بچالے یہ ہی اس کیلئے بڑی بات ہے، ملک کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ملک میں افواہوں کی فیکٹریاں وجود میں آچکی ہیں، نواز شریف کو بار بار منتیں کرنے پر بھی انہوں نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دی اب پارلیمنٹ بھی ان کو نہیں بچائے گی۔ ملانی ہاؤس مٹھی میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئےخورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے جلسہ میں ہم نے تمام ملکی مسائل پر کھل کر بات کی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں میں نظر آئے گی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شکت فاش نصیب ہوگی۔