چمن(نمائندہ جنگ) جمعیت علما ئے اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کی قیادت میں وفد نے لاہور میں جمعیت کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی و جماعتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ملکی سیاست میں امریکی مداخلت قابل تشویش ہے۔ عالم اسلام میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے ۔عالمی استعمار دنیا سے اسلام کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔