• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کیمرامین اور فوٹوگرافر کی ترقی

کوئٹہ(خ ن) محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیI- کی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری سے شعیب اصغر اسسٹنٹ کیمرا مین ( بی پی ایس 11-)کوکیمرامین (بی پی ا یس16 -) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کوئٹہ کو عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی I-کی سفارش اور مجاز حکا م کی منظوری سے حسنین رضا فوٹو گرافر ( بی پی ایس 13-) کو چیف فوٹو گرافر (بی پی ایس 16-) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین