ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوہارو میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لاپتہ ایک بچی کی لاش 5 روز بعد نکال لی گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔
پانچ روز قبل کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث بوہارو کے قریب زائرین کی کشتی الٹ گئی تھی۔
کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے،آج 5 روز بعد مقامی غوطہ خوروں نے 6 سالہ بچی کی لاش نکال لی۔
کشتی ڈوبنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 جبکہ46 افراد زخمی ہوئے۔