• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا پاکستانی چاول پر عائد بھاری درآمدی ڈیوٹی کم کرے،رفیق سلیمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رائس ایکسپو رٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا تجارتی وفدسینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان کی سر براہی میں سری لنکا کے دورے پر پہنچ گیا، تجارتی وفد میں پاکستان کے بڑے ، درمیانے اور چھوٹے درجے کے مختلف رائس ایکسپورٹرز شامل ہیں، یہ تجارتی وفد سری لنکا میں پاکستانی چاول کی مارکیٹنگ اور بر آمدات میں اضافے کیلئے سری لنکا کی وزارت تجارت کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔سری لنکا کے حکومتی ادارے کوآپریٹو ہول سیل اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین محمد رضوان حمیم سے ملاقات میں رفیق سلیمان نے پاکستانی چاول کی بر آمدات بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کی، وفد کے ہمراہ کولمبو میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جانباز خان کے علاوہ کمرشل سیکریٹری عدنان لودھی بھی ملاقات کے وقت موجود تھے، رفیق سلیمان نے پاکستان کے چاول پر عائد بھاری در آمدی ڈیوٹی کم کرنے کیلئے بھی سری لنکا کی متعلقہ وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں سے گفت و شنید کی اور انکو بتایا کہ پاکستان کا نان باسمتی چاول بھی لمبے دانے والا چاول ہے مگر اسکی قیمت کافی حد تک کم ہے اور یہ چاول زیادہ تر سری لنکا کے عام لوگوں میں بہت مقبول ہے لہذٰا عام لوگوں تک اسکی رسائی کیلئے ضروری ہے کہ اس پر عائد در آمدی ڈیوٹی میں کمی کی جائے ۔
تازہ ترین