• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد دکان کے تالے توڑکر 2کمپیوٹر اورپرنٹرچوری کرکے فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری میں مسلح افراد نے شہر ی سے ہزاروں روپے چھین لئے، قاسم آباد میں نامعلوم افراد کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑکر 2کمپیوٹر، پرنٹر، جنریٹر اور ہزاروں روپے نقدی چوری کرکے فرارہوگئے،علاوہ ازیں مکی شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حدود مہران گراؤنڈ پریٹ آباد میں دومسلح افراد مشتاق ملک سے 15ہزارروپے اورموبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ قاسم آباد تھانے کی حدود شیدی گوٹھ روڈ پر واقع افضل حسین کی کمپیوٹر کی دکان کے رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑکر دوکمپیوٹر سیٹ، دوپرنٹر، ایک جنریٹر اور دکان میں موجود 12ہزارروپے چوری کرلیے، علاوہ ازیں مکی شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مکرانی پاڑہ پھاٹک سے مفرور ملزم شہباز آرائیں عرف شبو ولد حسن دین کو گرفتارکرلیاہے۔
تازہ ترین