• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس وَن پلانَیٹ سمٹ کا آغاز

پیرس (جنگ نیوز) فرانسیسی دارالحکومت میں منگل کے روز تحفظ ماحول کی ’وَن پلانَیٹ سمٹ‘ شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا مقصد تحفظ ماحول کے منصوبوں کے لیے مالی تعاون کو ممکن بنانا اور علاقائی سطح پر اس تناظر میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں کو مضبوط اور مربوط بنانے پر غور کرنا ہے۔ ٹھیک دو برس قبل پیرس میں ہی دنیا کے 195 ممالک نے تحفظ ماحول کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ فرانس اور عالمی بینک کی میزبانی میں کرائے جانے والے اس اجلاس میں تقریباً چار ہزار مندو بین شرکت کر رہے ہیں، جن میں کم از کم 50 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین