• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر کے گورننگ بورڈ کا اجلاس

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے گورننگ بورڈ کا بذریعہ فون لنک مشترکہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر محمود ندیم منعقد ہوا۔ دوران اجلاس ڈاکٹر محمود ندیم، پروفیسر اشرف کھوکھر، پروفیسر محمد صادق، راجہ آزاد کیانی، حیدرزمان قادری، سردار سجاد حیدر، حسن عارف، چوہدری محمد اکبر، لائق علی خان، منور قریشی، خادم حسین اور شاہین پرویز نے کوٹلی ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 302غریب اور مستحق طلباء اور طالبات میں موسم سرما کیلئے گرم سوئیٹرز تقسیم کئے گئے۔ اس طرح گورنمنٹ سکولوں میں گرم یونیفارم اور سوئیٹرز تقسیم کئے گئے۔ ان میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بوائز کوٹلی، گورنمنٹ ہائی سکول بوائز رولی، ماسٹر غلام رسول گورنمنٹ ہائی سکول بوائز منڈی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلہار شریف، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھتی،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول پلنگ کوٹلی ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیٹری دھڑہ کوٹلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2کوٹلی، گورنمنٹ گرلز سکول پنگ پسراں کوٹلی، گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول منڈی کوٹلی، گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج گلہار کوٹلی شامل ہیں۔ اس سے قبل اس سال کے شروع میں پائلٹ ہائی سکول بوائز کوٹلی میں سیکڑوں مستحق غریب طالبعلموں میں کاپیاں، کتب، داخلہ فیس، یونیفارم وغیرہ دیئے گئے تھے۔ دوران اجلاس ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ٹرسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اگلے سال 2018ء کے لئے پائلٹ ہائی سکول بوائز کے طلباء کو کاپیاں، کتب، داخلہ فیس اور یونیفارم مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کوٹلی کے درددل رکھنے والے حضرات اور بیرونی دنیا میں آباد لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان غریب و ضرورت مند طالبعلموں کی عملی مدد کریں۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد زبیر (امریکہ) کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جو افراد کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مالی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ پروفیسر محمد اشرف، جاوید احمد قادری، منور حسین قریشی سے رابطہ کریں۔ اجلاس کے آخر پر گورننگ بورڈ کے ڈائریکٹر نے کہا یہ ٹرسٹ ایک عظیم مقصد اور غریب و مستحق طلباء طالبات کی تعلیم کی سہولیات اور ان کی دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔ مجھے امید ہے اندرون ملک اور بیرون ملک ہمارے دوست احباب بھرپور تعاون کریں گے۔
تازہ ترین