اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ فاتا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ فاٹا کے امن کی ضمانت اس فیصلے سے منسلک ہے اپوزیشن حکومت سے مکمل تعاون کریگی۔