کوئٹہ (این این آئی) سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری،بحال شدہ سبی سے ناڑی سیکشن پر آزمائشی ٹرین چلائی گئی ،ریلوے حکام کے مطابق سبی ہرنائی ریلوے ٹریک جو گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال تھا کی بحالی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں مکمل شدہ حصے میں منگل کے روز سبی سے ناڑی گاج تک تین بوگیوں پر مشتمل آزمائشی ٹرین چلائی گئی جس نے کا میا بی سے 12کلو میٹر کا سفر طے کیا ، ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سبی ہرنائی سیکشن کا دورہ کر یں گے اور ٹریک پر جاری کام کا جائزہ لیں گے ۔ٹریک کی بحا لی کا کام 2018میں مکمل ہو گا ۔