• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ سالہ کمسن بچی کو بلیک میل کر نےکے الزام میں مقدمہ درج

حیدرآبا د (بیورورپورٹ) گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے غیر فعال ویمن تھانہ فعال، گذشتہ روز 13سالہ کمسن بچی طاہرہ کی مدعیت میں ایس ایچ اوویمن سب انسپکٹر نسرین غوری نے بلیک میل کر کے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے، لطیف آبا د نمبر 8 میںایک مکان پر چھا پہ مار کرملزمہ عشرت عرف عا شی سکنہ کوہ نور پلازہ اوراس کے ساتھی ملزم عمران کو گرفتار کرلیا، 13سالہ طاہرہ نے پو لیس کو بتایا کہ ملزمہ عشرت کا اس کےگھر آنا جانا تھا ،اسکےوالدبہت غریب ہیں اور گدھا گاڑی چلا کر گذر بسر کر تے ہیں،والدین کی غیرمو جودگی میں بلیک میل کر کےعشرت مختلف لو گو ں کو میرے گھر لا کر زبردستی مجھ سے جنسی زیادتی کر اتی اور بلیک میل کر کے دھمکیاں دیتی تھی کہ کسی کو بتا یا اورانکار کیاتو تمہارے والدین کو بتا دونگی اور بدنام کر دونگی، گرفتارملزمہ عشرت عرف عا شی اور ملزم عمران کو جمعرات کو سول جج و جو ڈیشل مجسٹریٹ نمبر 1 کی عدالت میں پیش کر کے تفتیشی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روزکے تفتیشی ریمانڈ پر ویمن پو لیس کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین