• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ تا 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ، ہزاروں افراد بے روزگار ،شہری پریشان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، بجلی کی 8 سے 10 گھنٹےتعطل کے باعث کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حیسکو کی جانب سے گرمیوں کے بعد موسم سرما میں بھی بجلی کی طویل بندش شروع کردی گئی ہے، بدھ کو لطیف آباد نمبر 8، قاسم آباد و دیگر علاقوں میں صبح چھ بجے سے دوپہر تین بجے تک جبکہ پھلیلی، حسین آباد، ہیرآباد، ممتاز کالونی، لطیف آباد نمبر 2,5,12، فراز کالونی، گاڑی کھاتہ، ٹنڈو ولی محمد و دیگر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھوٹے ورکشاپس، دکانوں، سلائی مراکز و دیگر چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد روزگارسے محروم جبکہ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے شہری اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں بجلی کی رسد میں اضافے کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی نوید سنائی گئی لیکن حیسکو نے لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کے لئے نئی منطق نکالی ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری (لائن لاسز) زیادہ ہوں گے وہاں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہوگی۔ سرما میں خصوصاً رات کے اوقات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ جنگ کی جانب سے اس سلسلے میں حیسکو ترجمان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
تازہ ترین