لندن(جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے کہا ہے کہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداء کی 31ویں برسی کے موقع پر ایم کیو ایم نے کہاکہ 14دسمبر1986ء کراچی خصوصاًمہاجروں کے لئے وہ سیاہ دن ہے جب ڈرگ مافیاسے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح دہشت گردوں نے کراچی کی مہاجر بستیوں علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی پر حملہ کرکے سینکڑوں مہاجر ماؤں بہنوں، بزرگوں نوجوانوں حتیٰ کہ معصوم بچوں تک کا وحشیانہ قتل عام کیا، گھروں کو لوٹ کرآگ لگائی۔ اس سانحہ کوآج 31 برس گزر چکے ہیں لیکن مہاجروں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کو سزانہیں دی گئی اور مہاجروں کو انصاف نہیں دیا گیا۔