اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفیٰ سمیت مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید سردی سے ساتواں نومولود جاں بحق ہوگیا، کھلے آسمان تلے خیموں میں بے گھر فلسطینیوں کی ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب غزہ جنگ کی طوالت اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی دباؤ کا سبب بن گئی ہے۔
گذشتہ سال 28 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی جبکہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے بھی انکار کردیا ہے۔