کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان اسکواش فیڈریشن سے ورلڈ مینز ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی رپورٹ اور دورے کے دوران اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن فوری طور پر ورلڈ مینز ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی منیجر رپورٹ اور دورے کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی جائے ۔