کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں این ٹی ایس ری ٹیسٹ کیس میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں طلباء سے زائد فیسوں کی وصولی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو16 جنوری 2018 تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔