کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبیداللہ جان بابت ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم پی نصراللہ خان زیرے ‘ فاروق وطن شاد ‘ عقل خان حمزہ زئی اور داؤد خان شبوزئی ایڈووکیٹ نے جیکب آباد کے یوسی ناظم اور پشتون برادری سرپرست اعلیٰ امان اللہ خان بڑیچ سے ملاقات کی سندھ میں پشتونوں کو درپیش مشکلات اور اس کے سدباب کے لئے تفصیلی بات چیت کی اور گزشتہ دنوں پشتون برادری کی جانب سے جیکب آباد میں ہونے والے کامیاب جلسہ عام اور اس میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر کی شرکت پر انہیں مبارکباد دی گئی اس موقع پرامان اللہ بڑیچ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں نے سبی میں پارٹی کے سیکرٹری احمد خان لونی کے بھائی ریٹائرڈ ڈائریکٹر مراد خان لونی اور کلی خجک میں جلال خجک کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور کلی خجک میں سابق چیف سیکرٹری ملک فتح خان خجک سے بھی ملاقات کی۔