• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فنکارہ کی ٹانگوں کے ذریعے حیرت انگیز جگلنگ

مہارت ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، چینی فنکارہ نے ٹانگوں کے ذریعے جگلنگ کامظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جگلنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس دوران اپنی نظریں اور دھیان پوری طرح سے اس مظاہرے پر مرکوز رکھنا ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس فن کا مظاہرہ بھی اس ڈھنگ سے کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

چین سے تعلق رکھنے والی اس کرتب باز کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ٹانگوں کے ذریعے جگلنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چینی ٹیلنٹ شو میں پرفارمنس کے دوران اس کرتب باز نے مختلف چیزوں کو اپنی ٹانگوں کے ذریعے ایسے گھمایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

تازہ ترین