امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں جماعت اسلامی کا ’القدس مارچ‘ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بیانات سے بڑھ کر قبلہ اول کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔
پاکستان کی سیاست پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو گھر کے چراغ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری تماشا خود حکومت کی ڈائریکشن میں ہورہا ہے ،عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی راہ روکنا چاہتے ہیں ۔