لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،7وفاقی وزراء وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ،درخواستگزار جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم ، وفاقی اور صوبائی وزراء نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے، ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار د ینے اور فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں اور وزیراعظم اور وزراء کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم کی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں ۔