• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب میاں صاحب سڑکوں پر ہونگے اور ہماری سیاست بھی ختم کردینگے، خورشید شاہ

سکھر(ایجنسیاں ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے کہا ہے کہ سیاسی حریف سیاست ضرور کریں لیکن اداروں کی جنگ میں شریک نہ ہوں ‘ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے ‘ نواز شریف سے کہا کہ ایسی سیاست نہ کریں لیکن وہ نہیں مانے‘ اب میاں صاحب خود بھی سڑکوں پر ہوں گے اور ہماری سیاست بھی ختم کر دیں گے۔اتوارکو سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں سیاستدان اداروں کی جنگ میں شریک نہ ہوں‘ ملک کے لوگ اب مزید کوئی دھچکابرداشت نہیں کر پائیں گے، دھرنوں کی سیاست خوفناک ہے‘ عالمی جرائدلکھیں کہ پاکستان ایک خطرناک ملک ہے تو یہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مذہب کو استعمال کر کے سیاست کی جا رہی ہے، لوگوں کے مسائل حل کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے، نواز شریف سے کہا کہ ایسی سیاست نہ کریں لیکن وہ نہیں مانے، میاں صاحب خود بھی سڑک پر ہوں گے اور ہماری سیاست بھی ختم کر دیں گے۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانےاور نواز شریف جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہے ہیں۔
تازہ ترین