کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے نامورمصور جمیل نقش کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے میوزیم کا افتتاح کردیا گیا۔ میوزیم میں جمیل نقش کے 1960ء سے 2000تک کے بیشترفن پارے پیش کئے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانِ خصوصی اور حزبِ اختلاف کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا، ’جمیل نقش مصوری کی دنیا کے ایک مشہور نام ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں آرٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا، جمیل نقش اور ان کا آرٹ ہماری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ان کی خدمات نے دنیا کیلئے ہماری روایت کو ایک ایسے انداز میں دیکھنے کے قابل بنایا ہے جس کیلئے کسی الفاظ کا محتاج نہیں ہے۔