• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت

Court To Resume Hearing Assets Reference Case Against Ishaq Dar Today

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے نیب ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو رہی ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار اور ان کے ضامن کی جائیدادیں قرق کرنے سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت میں اسحاق ڈار کے ضامن نے جائیداد قرقی کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت نے آج 5 گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر رکھے ہیں، جن میں ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔

تازہ ترین