• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 جولائی جیسے فیصلے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مریم اورنگزیب

Decisions Like July 28 Are In Danger Of Progress Mariyam Aurangzeb

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 28 جولائی جیسے فیصلے ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ،انہوں نے استفسار کیا کہ جو پیمانہ اقامے پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نےکہا کہ منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہا جائے گا تو ایسا ہی رد عمل آئے گا،اپنے دفاع میں کچھ کہنا اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہوتا۔

ان کا کہناتھاکہ چیف جسٹس سے متعلق بات نہیں کروں گی،نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں تھی ،یہاں نیازی سروسز نامی آف شور کمپنی قبول کی گئی تب بھی فیصلہ کسی اور پیمانے پر آیا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قانون کے دو پیمانوں پر اٹھنے والی آوازیں عوام کی تھیں ن لیگ کی نہیں ،منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہا جائیگا تو ایسا ہی رد عمل آئیگا،نوازشریف کا یہ کہنا کہ ان کے اور عمران خان کے فیصلے میں دہرا معیار رکھا گیا تصادم کی بات نہیں ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ کو صرف نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے ،2018ء میں ہم عوام سے کارکردگی کی بنیاد ووٹ لیں گے ،آنے والے وقت میں ووٹ کا تقدس کا احترام یقینی نظر آرہا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان نے 2013ء میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر صرف باتیں کیںاور الزامات لگائے ،وہ خود پر کئے مقدمات کا جواب عدالتوں میں آکر نہیں دیتے ،میں پی ٹی آئی سربراہ کو جواب دنیا بھی باعث شرمندگی سمجھتی ہوں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسروں صوبوں پر افسوس ہوتا ہے ، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے ہر وعدہ پورا کیا،خود دیکھ لیں توانائی کی پیداوار کے منصوبے کس صوبے نے مکمل کئے؟

انہوں نے کہا کہ میڈیا تنقید ضرور کرے لیکن کارکردگی کی بنیاد پر تعریف بھی کرے ،پنجاب اپنے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کررہا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار اسکول بند ہوئے ہیں ،عمران خان سے جو سوال کرے وہ اس کو گالی دیتے ہیں ،ہر ادارے پر الزامات لگاتے ہیں ۔

تازہ ترین