اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔ پیر کو اسحاق ڈار نے اپنے وکیل قاضی فیصل مفتی کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ اور جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کئے تھے جب ایک شخص بیمار ہو اور زیر علاج ہو تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے ؟ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔