• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کی 2018ء کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئندہ برس 5 فروری کشمیر ڈے، 23 مارچ یوم پاکستان کو چھٹی ہو گی، 30 مارچ اور یکم اپریل کو عدالتوں کے مسیحی ملازمین کی تعطیل ہو گی، یکم مئی 2018ء کو پنجاب کی ماتحت عدالتوں اور لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل نشست سمیت تمام بنچوں پر تعطیل ہو گی، 16، 17 اور 18 جون کو عدالتوں میں عید الفطر کی تعطیل ہو گی،14 اگست یوم آزادی کے روز بھی ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدالتیں بند ہو گی، 22 اور 23 اگست کو اسلامی مہینے کے مطابق عید الاضحی کی تعطیل مقرر کی گئی ہے، 19 اور 20 ستمبر کو یوم عاشور کو اسلامی مہینے سے مشروط کرتے ہوئے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جبکہ 30 اکتوبر کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی مقامی تعطیل بھی اسلامی مہینے کے مطابق ہو گی، اسلامی کیلینڈر کےمطابق 20 نومبر 2018ء کو عیدمیلاد النبی کی تعطیل ہو گی، 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم کے یوم پیدائش پر ماتحت عدالتوں سمیت ہائیکورٹ میں تعطیل ہو گی۔25 دسمبر سے یکم جنوری 2019ء تک ماتحت عدالتوں اور لاہور ہائیکورٹ میں تعطیلات ہوں گی، 25 دسمبر ست 8 جنوری تک صرف لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے تعطیلات ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ میں 2 جولائی سے یکم ستمبر 2018 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں یکم اگست سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،مری اور کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں اگست کے بجائے ہر سال کے جنوری کے مہینے میں تعطیلات ہوں گی۔
تازہ ترین