• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،متعدد افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتا ر کر لیا ،پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یامین، ابراہیم، منور، انیس اور اسلم کو گرفتار اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 1270 روپے، اقبال، ظفر، غلام عباس، اقبال، شریف، عامر اور علی کو گرفتار کرکے زر جواء 133600 روپے برآمد کر لئے، پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تنویر، شفیق، سانول، افضل، شہباز، فیصل، افضل، شہنشاہ کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عثمان سے 230 گرام چرس، سجاد حسین سے 53 لٹر شراب ،منظور سے شراب اور طاہر سے چرس برآمد کر لی ، پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے13افراد کو حراست میں لے لیا ،ملزمان میں عبداللہ، سجاد حسین، ریاض اور عدنان ، عثمان، حامد اور منیر احمد، حماد اور محمد خان ، وسیم شہزاد شامل ہیں، پولیس نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنیوالے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان میں فدا حسین ، حمید، ناصر، رفیق ، شاداب، شاہد، شعیب، شہزاد، افتخار شامل ہیں ،پولیس نے112 نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا، پولیس نے08مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے 6مشکوک افراد سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ،ملزمان میں قاسم سے پسٹل 30 بور، سجاد حسین سے پسٹل معہ 4 گولیاں، مجاہد سے پسٹل معہ 2 گولیاں جبکہ انور سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
تازہ ترین