• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معزول ایم ڈی ایل این جی ٹرمینل کا جرم میرٹ پر فیصلہ کرنا تھا،اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے پر وفاقی حکومت پر تنقید کر ڈالی۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی نگرانی کی جسارت کرنے والے کسی بھی افسر کو نون لیگ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اعظم صوفی کو معزول کرکے پیغام دیا گیا کہ کوئی میرٹ پر فیصلہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل این جی ٹی ایل کے ایم ڈی کا اس سے زیادہ کیا جرم تھا کہ اس نے عوامی مفاد کے تحفظ کی جسارت کی مگر جس ملک میں گاڈ فادر اور سیسلین مافیاز کی باقیات راج کریں وہاں میرٹ کے قتل عام کی مثالیں یوں ہی عام ملتی ہیں۔ جرمانہ ٹرمینل مالکان کی جیب سے ادا ہونا تھا ، بے چینی حکومت کی صفوں میں پھیل گئی۔ اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ قوم کو بتایا جائے مالکان کی جانب سے کس کو کتنا مال لگایا گیا کہ انداز حکمرانی ہی بدل گیا ، ایسا کیا معجزہ ہوا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بجائے معاہدے پر عملدرآمد کروانے والا افسر سزا کا حقدار ٹھہرا۔ 
تازہ ترین