ٹھٹھہ(نامہ نگار)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے قافلے میں شامل پولیس موبائل بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق، تین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی ٹھٹھہ آمد کے موقع پر ان کے حفاظتی اسکواڈ میں شامل پولیس کی موبائل تھہیم گوٹھ کے مقام پر ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں موبائل ڈرائیور کرام داد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ یعقوب پارہیڑی اور یاسر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔