وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے 38 انچ سے زائد کمر والے پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔
اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پولیس اہلکار اسمارٹ ہونے چاہیے ،کسی کی کمر 38 انچ سے زائد نہ ہو۔
انہوں نے اسلام آباد پولیس کے تمام موٹے اہلکاروں کو سائز کم کرنے کے لئے 30 دن کی مہلت بھی دیدی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اہلکار توند کم کریں ،انہیں جسمانی طور پر اسمارٹ اور چاق و چوبند ہونا چاہیے ۔
اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد پولیس کے ملازمین کے لئے پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ۔